میگا منی لانڈرنگ کیس .آصف زرداری، فریال تالپورکی ضمانت میں 5 مارچ تک کی توسیع

Asif Zardari
4

مانیٹئرنگ ڈیسک ( 24 گھنٹے)

Money Laundering Case

بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزمان آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر کی ضمانت میں 5 مارچ تک کی توسیع کردی جبکہ انور مجید اور عبدالغنی مجید کی درخواست ضمانت کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔

کراچی کی بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کوئی، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ جیل حکام نے حسین لوائی اور عبد الغنی مجید کو بھی عدالت میں پیش کیا۔بعد ازاں کیس میں نامزد ملزمان کی حاضری کا عمل مکمل کیا گیا۔

دوران سماعت عدالت نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا پیش رفت ہے، جس پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ہائی کورٹ ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 16 فروری کو کرے گیانہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چئیرمین نے کیس نیب منتقل کرنے کی درخواست پر دستخط کردیے ہیں اور کل تک مقدمہ منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی جائے گی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہائی کورٹ نے ضمانت کی درخواست نہیں سنی تو ہم کیسے سن سکتے ہیں، جس پر انور مجید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عبوری چالان کے بعد حتمی چالان تاحال نہیں پیش کیا جاسکا۔انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ اگر کل مقدمہ منتقل کرنے کی درخواست دائر ہوتی ہے تو اس پر بھی نوٹس جاری ہوں گے، ملزمان کو حتمی چالان کے بغیر کیسے غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے

بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزمان آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی ضمانت میں 5 مارچ تک کی توسیع کردی جبکہ انور مجید اور عبدالغنی مجید کی درخواست ضمانت کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی

جواب چھوڑیں