سابق صدر آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

Asif Zardari and Fazal
6

مانیئٹرنگ ڈیسک اسلام آباد:  (24 گھنٹے )

Joint Strategy

سابق صدر آصف علی زرداری نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے مؤثر ایجنڈا لے کر عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کرلیا۔

دونوں  مرہنماؤں  نےملک کی سیاسی صورت حال سمیت آئی ایم ایف اور دیگر قومی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تمام سیاسی قوتوں کو یکجا کرنے اور سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں اتفاق ہوا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان طے پایا کہ عید کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے مؤثر ایجنڈا لے کر عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کرلیا۔

جواب چھوڑیں