ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت واحترام سے منایا جارہاے

10 Muhram
7

مانیٹئرنگ ڈیسک:   (24 گھنٹے)

Youm-e- Ashur

نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؓ و دیگر شہدائے کربلا کی یاد میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ عاشور (10 محرم الحرام) انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں سخت سیکیورٹی میں ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں عزادار ماتم اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے شہدائے کربلا پر ڈھائے گئے مظالم کو یاد کررہے ہیں۔

جلوسوں کے راستوں میں بڑی تعداد میں نذر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ جلوس کے اختتام پر مجالس برپا کی جائیں گی جس میں واقعہ کربلا اور اہلِ بیت کے فضائل و مراتب بیان کیے جارہے ہیں۔

ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوسوں کی حفاظت کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ متعدد شہروں میں جلوس کی گزرگاہوں میں موبائل فون سروس بند کی گئی جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔

جواب چھوڑیں