ثالثی کے لیے پاکستان سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا ۔ حوثی باغی

Yemen Rebels
7

مانیٹئرنگ ڈیسک (24 گھنٹے)

Houthi Rebels

یمن کے حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ ثالثی کے لیے پاکستان سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جو کہا ہے اس پر غور کریں گے۔

ایک نجی چینل کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ثالثی کے لیے نہ ہی کسی سے رابطہ تھا اور نہ ہے، کوئی بھی یمن کی جنگ کے خاتمے کےلیے کوشش کرے گا تو تعاون کریں گے۔

حوثی باغیوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے جو کہا ہے، اس پر غور کریں گے۔

واضح رہے کہ یمن کی جنگ میں ثالث کا کردار ادا کرنے کے وزیر اعظم عمران خان کے بیان کے سامنے آنے کے بعد یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے یمن کے اپوزیشن لیڈر کے کہنے پر اس تنازع کے فریقین کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جواب چھوڑیں