انگلینڈ کی جنوبی افریقہ کو 104رنز سے شکست ۔ ورلڈ کپ 2019 کا کامیابی سے آغاز

England Cricket Team
6

مانیٹئرنگ ڈیسک لندن:  ( 24 گھنٹے )

World Cup 2019

انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو 104رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا کامیابی سے آغاز کردیا

اوول میں کھلیے جانیوالے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ کی جانب سے دئیے جانے والے 312 رنز ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 39.5 اوورز میں 207 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ڈی کوک نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 35 رنز پر گری جب مرکرام 11 رنز پر بنا کر جوفرا آرکر کا نشانہ بنے، کوئن ٹن ڈی کوک 68 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

جوفرا آرکر کی خطرناک باؤنسر لگنے کے بعد ہاشم آملہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے اور جب دوبارہ بیٹنگ کرنے آئے تو صرف 13 رنز بنا کر پلنکٹ کی گیند پر بٹلر کو کیچ دے بیٹھے۔

کپتان فاف ڈوپلیسی بھی 5 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے، وینڈر ڈوسن نے 50 رنز کی اننگز کھیلی انہیں جوفرا آرکر نے معین علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا، جے پی ڈومینی 8 رنز بنا کر معین علی کا شکار بنے۔

پری ٹوریس 1 رن پر رن آؤٹ ہوئے، فلک وایو 24 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر اسٹوکس کو کیچ دے بیٹھے، ربادا 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عمران طاہر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

انگلیںڈ کے جوفرا آرکر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، پلنکٹ اور لیام پلنکٹ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ معین علی اور عادل رشید کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

ورلڈ کپ2019 کے پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 312 رنز کا ہدف دے دیا، لنگی نگیڈٰی نے 3 وکٹیں حاصل کیں

جواب چھوڑیں