کراچی. سنگدل ماں نے اپنی ڈھائی سالہ بیٹی کو سمندر میں ڈبو کر قتل کردیا

Infant Daughter
8

مانیٹئرنگ ڈیسک( 24 گھنٹے)

Infant Daughter

کراچی کلفٹن میں سنگدل ماں نے اپنی ڈھائی سالہ معصوم بیٹی کو سمندر میں ڈبو کر قتل کردیا۔

دل دہلا دینے والا یہ واقعہ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں واقع فرحان شہید پارک کے قریب پیش آیا، جہاں گزشتہ شب ایک ماں نے اپنی بیٹی کو سمندر میں ڈبو دیاسینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جنوبی پیر محمد شاہ کے مطابق ساحل پولیس کو شہریوں نے اطلاع دی تھی کہ ایک خاتون نے اپنی کمسن بچی کو سمندر میں ڈبو دیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے شہریوں کی نشاندہی پر 28 سالہ ملزمہ شکیلہ زوجہ راشد شاہ کو گرفتار کرلیا اور ملزمہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایس پی جنوبی کے مطابق کمسن بچی انعم ولد راشد خان کی لاش عمار اپارٹمنٹ کے قریب دودریا پر سمندر سے مل گئی ہے جبکہ ملزمہ شکیلہ کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کریں گے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 28 سالہ ملزمہ شکیلہ گولیمار کے علاقے سلطان آباد کالونی کی رہائشی ہیں اور اس کا شوہر نجی ہسپتال میں ملازم ہے۔دوسری جانب ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق دھاریجو کا کہنا تھا کہ خاتون شکیلہ نے بیان دیا کہ بچی کی پیدائش کے بعد ان کے شوہر نے انہیں گھر سے نکال دیا جبکہ والدین نے بھی گھر میں زیادہ دن پناہ نہیں دی، جس کے بعد وہ کئی مرتبہ منتیں کرکے اپنے شوہر تو کبھی اپنے والدین کے گھر رات گزار لیتی تھیں۔

انہوں نے بیان دیا کہ انہیں اپنا اور بچی کا کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا تھا اور ان کی زندگی میں مشکلات تھی ہیں، اس لیے انہوں نے اپنی بیٹی کو سمندر میں ڈبو دیا۔

جواب چھوڑیں