Media Group,Web News Tv,Fashion Magazine, Pakistan, Webtv,livetv

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا

28

لاہور (24 گھنٹے)

Weather updates

 تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

بدھ کے روز:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ پشاور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

جمعرات کے روز:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
بدھ اورجمعرات کے دوران کراچی سمیت ملک کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4سے5 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سکھر ڈویژن، لسبیلا، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: رسالپور21، کاکول20، پٹن18، مالم جبہ17، پاراچنار12، کوہاٹ، کالام10، لوئردیر، سیدوشریف08، دیر06، دروش04، بالاکوٹ03، پشاور (ائیرپورٹ02، سٹی01)، چراٹ01، کشمیر: راولاکوٹ19، گڑھی دوپٹہ، کوٹلی12، مظفرآباد04، پنجاب:سیالکوٹ (کینٹ31، ائیرپورٹ19)، مری25، گوجرانوالہ21، گجرات، چکوال20، منگلا12، جہلم، منڈی بہاوٴالدین10، قصور06، اسلام آباد( سیدپور، زیروپوائنٹ05، گولڑہ02)، جوہرآباد، بہاولنگر، ڈی جی خان02، راولپنڈی (شمس آباد، چکلالہ)01، لاہور (پنجاب یونیورسٹی، سٹی، ائیرپورٹ)01، سندھ: سکرنڈ10، شہیدبینظیرآباد02، گلگت بلتستان: بگرورٹ02، گلگت، استور01، بلوچستان: لسبیلا05ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت:

شہیدبینظیرآباد، چھور 43، مٹھی 42، تربت، میرپور خاص، سکھر 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں