ملک بھر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں ۔بارش اور ژالہ باری

Weather
14

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Weather Report

محکمہ موسمیات کے مطابق آج  کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے،کراچی میں گزشتہ روز تیز چلنے والی ہواؤں کی رفتار تھم گئی ہے، جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

پنجاب کے شہروں بہاولپور، گوجرہ اور خانیوال میں دیواریں گرنے سے 18 افراد جاں بحق ہو گئے۔

فیصل آباد، ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری اور بارشیں ہوئیں۔

لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، پاکپتن، قصور، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

پنجاب، خیبر پختون خوا، کوئٹہ، ژوب، سکھر، لاڑکانہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے زندگی درہم برہم کر دی، توبہ اچکزئی میں مٹی کے تودے گرنے سے ٹریفک معطل ہوگئی جبکہ کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔

ہرنائی میں پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی ریلے آنے سے رابطہ سڑکیں کئی مقامات پر بہہ گئیں، زرد آلو کے مقام پر رابطہ پل اور موسی ٰخیل میں لواڑی تنگ پل کا ایک حصہ بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔

ژوب میں میرعلی خیل اور دانا سر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔

دکی میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے 50 سے زائد گھر متاثر ہوئے جبکہ ضلع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارشیں ہوئیں، چترال میں لینڈ سلائیڈنگ نے 3 افراد کی جان لے لی۔

راجن پور میں کوہِ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں بارش سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کی صورت حال ہے، پانی کے بڑے ریلے نے حاجی پور، بھکرپور میں گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچایا ہے۔

جواب چھوڑیں