کراچی میں شدید گرمی ۔ پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا

Karachi weather
5

مانیئٹرنگ ڈیسک  کراچی: (24 گھنٹے )

Karachi Weather

کراچی میں اپریل کا مہینہ شروع ہوتے ہی پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی کراچی کا درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے ’ہیٹ ویو ارلی وارننگ سینٹر‘ کا آغاز کردیا گیا ہےجو کہ 31 اکتوبر تک فعال رہے گا اور ہیٹ ویو سے 3 روز قبل متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری طرف سمندری ہوائیں بحال ہونے سے درجہ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 4گرم ترین سالوں کی طرح 2019 کا سال بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.