محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

Karachi Rain
9

مانیٹئرنگ ڈیسک کراچی  :  ( 24 گھنٹے )

Weather Report

محمکہ موسمیات نے کراچی میں آج اور کل بارش پیش گوئی کی ہے جبکہ جمعہ سے پیر تک گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے محکمہ موسمیات نے پورے ملک میں بارش کی پیش گوئی کردی ، کراچی میں گرمی برقرار ہے، آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات نے کہا کہ طوفان کا رخ عمان کی جانب ہے، طوفان کراچی کے ساحل سے آٹھ سوکلو میٹر دور ہے، آج طوفان شدت اختیارکرلے گا، ہیکا طوفان سے کراچی کو خطرہ نہیں ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ ایک اور لو پریشر ایریا بھارتی گجرات کی جانب بن رہا ہے، کل شام سے اس کا اثر نظر آنا شروع ہو جائے گا، جس کے باعث کل سے 30ستمبر تک کراچی سمیت سندھ بارش متوقع ہے۔

سردارسرفراز نے کہا کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش کاامکان ہے، خلیج بنگال سے مون سون کے مزید سسٹم داخل ہورہےہیں جبکہ شمال مشرقی اورجنوب مشرقی علاقوں میں نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات سے سسٹم کے مضبوط ہونے کا امکان ہے، جمعہ سےپیرکےدوران کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے ، جس سے اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں