کراچی میں آج بھی موسلادھار بارش متوقع ۔ نجی سکول بند

Karachi weather
8

مانیٹئرنگ ڈیسک کراچی (24 گھنٹے)

Weather Report

آل سندھ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کل تیز بارش ہونے اور آج مزید بارش کی پیش گوئی کے باعث آج کراچی کے تمام نجی اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

آل سندھ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہرِ قائد کے تمام نجی اسکولز آج (جمعرات) کو بند رہیں گے، تاہم محکمہ تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں تمام اسکول آج معمول کے مطابق کھلیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا دوسرا اسپیل آج شہر میں داخل ہوگا، آندھی کے دوران ہواؤں کی رفتار 63 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ عوام بجلی کی تنصیبات اور کھمبوں سے دور رہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کا سٹاف سڑکوں پر موجود، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

گزشتہ روز کئی علاقوں میں کھل کر بادل برسے۔ تیز بارش سے کئی علاقوں میں نالے ابل پڑے اور سڑکیں تالاب بن گئیں، بارش کے بعد اکثر علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔

جواب چھوڑیں