کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے ۔ ہیٹ ویو کا خطرہ ۔ پارہ 42 ڈگری تک جانے کا امکان

Karachi weather
13

مانیٹئرنگ ڈیسک کراچی  (24 گھنٹے )

Weather Report

ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کراچی میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت جنوب مشرقی سندھ میں آندھی اور بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

کراچی میں گذشتہ روز پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا جب کہ آج گرمی کی شدت مزید بڑھنے اور پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ‘وایو’ کے باعث شہر میں شام تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سر ڈھانپ کر رکھنے، چھتری، تولیہ، پانی اور لیموں ساتھ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہناہے کہ شدید گرمی میں مشقت والے کام سے گریز کریں، بچے سخت دھوپ میں کھیلنے سے گریز کریں جب کہ سرکاری اسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کردیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں