عید کےدوسرے دن بھی ملک کےبیشتر حصوں میں شدید گرمی

11

مانیٹئرنگ ڈیسک کراچی (24 گھنٹے )

Weather

عید کے دوسرے روز بھی ملک کے زیادہ تر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث دوپہر کے وقت لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 6 جون کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہیٹ ویو کا تو خطرہ نہیں البتہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اس دوران ہوا میں نمی کا تناسب 45 سے 55 فیصد رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خاصہ گرم اور خشک رہنے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے

ملک کے شمالی علاقہ جات بشمول مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں بارش اور گرد کا طوفان موقع ہے

جواب چھوڑیں