کراچی میں آج شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خظرہ ٹل گیا ۔ محکمہ موسمیات

Karachi Weather
6

مانیئٹرنگ ڈیسک کراچی:  ( 24 گھنٹے)

Weather

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خظرہ اب ٹل گیا ہے ۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہونے کا خدشہ بھی ٹل گیا ہے، دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔

نجی نیوز چینل کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے اوپر ہائی پریشر ایریا موجود نہیں جس سے اب شہر میں گرمی کی لہر درمیانے درجے کی ہوسکتی ہے اور موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ آج اور کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے اور 27 مئی تک درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مغربی علاقوں سے ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔

جواب چھوڑیں