محکمہ موسمیات کا کراچی کے لیے 3روزہ ہیٹ ویو الرٹ جاری ۔ شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت

Karachi weather
6

مانیئٹرنگ ڈیسک کراچی:  (24 گھنٹے )

Heate Wave Alert

پاکستاں کے سب سے بڑ ے شہر  کراچی میں ایک بار پھر سورج قہر برسانے کو ہے، محکمہ موسمیات نے جلد شہر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم تا 3 مئی کراچی میں ہیٹ ویو ہونے کا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہوگا۔

اس سے پہلے 29 سے 30 اپریل تک پارہ 37 سے 39 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، دھوپ میں گھر یا دفاتر سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور اگر بحالت مجبوری نکلنا بھی پڑے تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں۔

ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں معطل رہیں گی، ہیٹ ویو سینٹر کے مطابق اس دوران شمالی اور شمال مغربی گرم و خشک ہوائیں چل سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران شہریوں کو چاہیئے کہ دن 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک گھروں میں ہی رہیں اور ہلکے رنگ کے کپڑے استعمال کریں۔

جواب چھوڑیں