ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

Weather Report
23

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Weather Report

آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مالا کنڈ، کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

ملک بھر میں درجہ حرارت میں آہستہ آہستہ اضافہ جاری ہے

بیشتر علاقوں میں بہار کی آمد کے ساتھ ہی پھول کھلنے لگے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی۔

سب سے کم درجۂ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ استور میں ریکارڈ کیا گیا، کالام میں منفی 4، مالم جبہ اور گوپس میں منفی 3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گلگت بلتستان کے ضلع استور میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

دیر بالا میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے دیر کوہستان مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند ہو گئی،گاڑیاں شرینگل میں پھنس گئیں۔

جواب چھوڑیں