پابندی کے باوجود بھارتی کانگریس رہنما راہول گاندھی مقبوضہ کشمیر روانہ

Rahul Gandhi
8

مانیٹئرنگ ڈیسک: (24 گھنٹے)

Visit Occupied Kashmir

مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں اور وادی میں نافذ کرفیو کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے کانگریس رہنما راہول گاندھی لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ سری نگر کے لیے روانہ ہوگئے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا جس میں راہول گاندھی کو خبردار کیا گیا کہ ‘وہ سری نگر کا دورہ نہ کریں، اس وقت وہ دوسروں کو بھی مشکلات میں ڈال سکتے ہیں

ٹائمز آف انڈیاکے مطابق کانگریس رہنما طیارے کے ذریعے سری نگر کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

کانگریس رہنما کے ہمراہ دیگر جماعتوں میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، ترینامول کانگریس، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ایم)، درویندا مُنیترا کازہگم (ڈی ایم کے) اور راشتریہ جنتا دل کے رہنما شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں