لیجنڈ لیگ سپیینر عبدالقادر کو سپرد خاک کردیا گیا

Abdul Qadir
9

مانیٹئرنگ ڈیسک لاہور (24 گھنٹے)

Veteran Spin Legend

لیجنڈ‌ کرکٹر عبدالقادر کی نماز  جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی نمازجنازہ میں اہم شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جنازے میں سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق، سابق لیگ اسپنر مشٹاق احمد، بابر اعظم، کامران اکمل، سلمان بٹ، سابق کرکٹر توصیف احمد، باسط علی، منصور رانا اور کرکٹر اظہر علی نے بھی شرکت کی۔

ممتاز لیگ اسپنر کے جنازے میں سابق اور موجودہ کرکٹرز کی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اوردیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس موقع پر موجود تھے.

گزشتہ روز عبدالقادر حرکت قلب بند ہونے کے باعث جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے انکو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کیا گیا۔

 عبد القادر چیف سلیکٹر سمیت پی سی بی میں متعدد عہدوں پر کام کر چکے تھے۔ انہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 67 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے میچز کھیلے۔ اپنے کیریئر کا آغاز 14 دسمبر 1977ء کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے کیا جبکہ اپنا آخری ٹیسٹ 6 دسمبر 1990ء کو کھیلا۔ پہلا ون ڈے انہوں نے 11 جون 1983ء کو نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا، اپنا آخری ون ڈے سری لنکا کیخلاف 2 نومبر 1993ء کو کھیلا۔

جواب چھوڑیں