کراچی ۔ معروف اداکارہ ذہین طاہرہ انتقال کرگیؑں

Zaheen Tahira TV Actor
7

مانیٹئرنگ ڈیسک کراچی (24 گھنٹے )

Veteran Actor

معروف پاکستانی اداکارہ ذہین طاہرہ 70 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں خاندانی ذرائع نے ذہین طاہرہ کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے، وہ گزشتہ 2 ہفتے سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد اداکارہ ذہین طاہرہ کو کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیرِ علاج تھیں۔

طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث وہ وینٹی لیٹر پر بھی رہیں، گزشتہ رات ان کی طبیعت انتہائی خراب ہو گئی جو سنبھل نہ سکی اور وہ اس جہانِ فانی سے رخصت ہو گئیں۔

ذہین طاہرہ نے طویل عرصے تک ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور وہ سینئر ترین اور بزرگ اداکارہ قرار دی جاتی ہیں۔

ذہین طاہرہ 1949ء میں بھارتی شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئیں، مرحومہ 45 برس ٹیلی ویژن سے منسلک رہیں، انہوں نے ریڈیو، اسٹیج اور ٹی وی کے علاوہ کئی فلموں میں بھی کام کیا، مرحومہ نے 700 سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

جواب چھوڑیں