آرمی چیف سے امریکی فوج کے جنرل کینتھ کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

Army Chief
9

مانیئٹرنگ ڈیسک راولپنڈی:(24 گھنٹے )

Commander US CENTCOM

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی فوج کے جنرل کینتھ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے امریکی وفد نے ملاقات کی، امریکی وفد کی قیادت سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں جیو اسٹریٹیجک صورت حال، علاقائی سیکیورٹی پر گفتگو کی گئی، افغانستان کی صورت حال، پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف سے امریکی کارنل یونیورسٹی کے طلباء کے وفد نے ملاقات کی تھی، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امریکی طلباء نے لاہور، ہنزہ، پارلیمنٹ اور اسلام آباد کا بھی دورہ کیا تھا

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نوجوانوں کی بہادری سے کامیابیاں ملیں، نوجوان ترقی میں بھرپورکردار ادا کر رہے ہیں۔

امریکی طلباء کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان ایک خوبصورت اور پرامن ملک ہے، یہاں سے حسین یادیں لے کر جا رہے ہیں، امریکا میں پاکستان کی حقیقی تصویرکی عکاسی کریں گے.

یاد رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف سے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد نے بھی ملاقات کی تھی۔

جواب چھوڑیں