امریکہ نے ایران کے مرکزی بینک پر پابندیاں عائد کردیں

Donald Trump
6

مانیٹئرنگ ڈیسک واشنگٹن 🙁 24 گھنٹے )

US sanctions

امریکہ نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملوں کا ذمہ داری براہ راست ایران پر عائد کرتے ہوئے ایران کے مرکزی بینک، نیشنل ڈیولپمنٹ فنڈ اور مالیاتی کمپنی اعتماد تجارت پارس پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ایران نے عالمی معشیت کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش کے بعد سعودی عرب پر حملہ کیا، جارحیت کا یہ قدم ان کی خطرناک منصوبہ بندی اور اس پر عمل ہے’۔

سعودی عرب کے تیل کی تنصیبات پر حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘الزام سے توجہ ہٹانے کی کوشش کے باوجود ثبوت صرف اور صرف ایران کی نشان دہی کرتے ہیں’۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ‘صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ نے دنیا کی سب سے بڑی ریاستی دہشت گردی پر عائد تاریخی پابندیوں پو مزید اضافہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور ہم ان ہدایات پر عمل کررہے ہیں’۔

پابندیوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ‘امریکا نے ایران کے مرکزی بینک، نیشنل ڈیولپمنٹ فنڈ اور ایرنی کمپنی اعتماد تجارت پارس پر پابندی عائد کردی گئی ہے جو ملیٹری کی خریداری کے لیے مالی امداد میں ملوث پائی گئی ہے’۔

جواب چھوڑیں