امریکی ڈالرکی صبح لمبی چھلانگ 142 روپے ۔ شام کو50۔138 پر آگیا

Open Market dollar price
6

مانیٹئرنگ ڈیسک (24 گھنٹے)

US dollar hits

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے پر پہنچنے کے بعد کم ہونا شروع ہوگیا۔

ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 142 روپے کی سطح پر پہنچا تاہم کچھ دیر اس میں کمی واقع ہوئی اور 138.50 کی سطح پر آگیا جو اب بھی بلند ترین سطح ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 141 روپے 50 پیسے کا ہے جس کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے اضافہ ہوا، ڈالر مہنگا ہونے سے قرضوں کا بوجھ 430 ارب روپے بڑھ جائے گا۔

گزشتہ ایک سال کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 36 فیصد اضافہ ہوچکا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں 19 روپے 50 پیسے تک اضافہ ہوچکا ہے جب کہ قرضوں کے بوجھ میں 1377 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ڈالر تاریخ میں پہلی مرتبہ 142 روپے کی سطح پر پہنچا ہے۔

جواب چھوڑیں