اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اسپینوزا کا اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ

UNGA President
25

مانیٹئرنگ ڈیسک( 24 گھنٹے)

UNGA President

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اسپینوزا اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گی۔ماریہ اسپینوزا کی ترجمان مونیکا گریلےنے پریس بریفنگ میں بتایا کہ جنرل اسمبلی کی صدر حکومت پاکستان کی درخواست پر 18 سے 22 جنوری کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ ستمبر میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے یہ ایشیاء کا ان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔مونیکا گریلے کے مطابق جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپینوزا دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان، صدر عارف علوی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گی۔

https://twitter.com/LodhiMaleeha/status/1083914755474108416

ترجمان کے مطابق ماریہ اسپینوزا پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور کثیرا لجہت مقاصد کے فروغ کے حوالے سے پرامید ہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں ماریہ اسپینوزا کے دورہ پاکستان کی تفصیلات بتائیں۔

جواب چھوڑیں