جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرارد لوانے کی امریکی کوششیں

US Foreign Minister
11

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Jaish-e-Mohammad

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل  میں جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو ‘عالمی دہشت گرد’ قرار دینے کی کوششوں پر امریکا نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ ’دہشت گردوں’ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

موقئر روزنا مے ڈانکے مطابق امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے بھارتی سیکریٹری خارجہ وجے گوکھیل کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق یو این ایس سی میں یہ قرار داد 13 مارچ کو پیش کیے جانے کا امکان ہے تاہم سلامتی کونسل کے مستقل رکن اورماضی میں ان خوششوں کو روک دینے والے چین کا کہنا ہے کہ ’معاملے کا ذمہ دارانہ حل‘ صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

 اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ’لو کانگ‘ نے سوال کے جواب میں عالمی برادری کو اس قسم کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ مسئلہ کشمیر کی جانب بھی توجہ دینے کا کہا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘1267 پابندی کمیٹی کی جانب سے کسی دہشت گرد کی حیثیت پر چین کا موقف اصولی اور واضح ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے کمیٹی کے طریقہ کار اور قواعد و ضوابط پر عمل کیا جبکہ ذمہ دارانہ طریقے سے ہی بحث میں حصہ لیا۔چینی عہدیدار نے کہا کہ ’صرف بات چیت کے ذریعے ہی ہم مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکال سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں