ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مضر صحت کھانا کھانے سے ماں اور تین بیٹیاں جاں بحق

6

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Poisons Food

صوبہ پنجاب کی تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مضر صحت کھانا کھانے سے ماں اور تین بیٹیاں موت کے منہ میں چلی گئیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے میں زہریلا کھانا کھانے سے ماں اور تین بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور اس حوالے سے علاقہ مکینوں سے بھی معلومات اکٹھا کی جا رہی ہیں۔پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد ہی موت کی دیگر وجوہات سامنے آئیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماں اور 3 بیٹیوں کی اموات پرنوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

جواب چھوڑیں