لاہور ۔ بیٹے نےطیش میں آکر والدہ ۔بھائی اور بھابی کو قتل کردیا

firing
12

مانیٹئرنگ ڈیسک لاہور :  ( 24 گھنٹے )

Three Murder

لاہور کی نشتر کالونی بینکر سوسائٹی میں بدبخت قاتل کا اپنے سگے بھائی حماد علی سے لین دین کا تنازع چل رہا تھا۔ اس دوران ملزم نے طیش میں آکر اپنی والدہ گلشن بی بی، بھائی حماد علی اور بھابھی لبنیٰ بی بی پر پستول سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں تینوں موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے۔

نجی چینل کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران ملزم محمد علی نے فائرنگ کر کے والدہ گلشن، بھائی حماد احمد اور بھابھی لبنیٰ حماد کو قتل کر دیا۔

ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے شواہد جمع کرنے شروع کر دیئے جبکہ پولیس کی ایک ٹیم ملزم کی گرفتاری کیلئے روانہ کر دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں