‘جسٹس اعجاز کے گھر پر فائرنگ کی تحقیقات میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی’
لاہور(24گھنٹے)
Supreme Court
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
سپریم کورٹ میں فٹبال فیڈریشن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائشگاہ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اظہار یک جہتی پر سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کا شکریہ ادا کیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائشگاہ پر فائرنگ کے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اور تحقیقات میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کی لاہور میں واقع رہائشگاہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔