Media Group,Web News Tv,Fashion Magazine, Pakistan, Webtv,livetv

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

21

لاہور (24 گھنٹے)

Weather

چند مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان

منگل کے روز:

مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

بدھ کے روز:

مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چندمقامات پر تیزہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: کوہاٹ28، پشاور(ائیرپورٹ12، سٹی11)، میرکھانی10، دیر، کاکول، پاراچنار08، دروش، چراٹ، رسالپور07، کالام06، چترال05، سیدوشریف02، پنجاب: منگلا09، کامرہ05، اسلام آباد (زیروپوئنٹ04، سیدپور، گولڑہ03، بوکرہ02)، راولپنڈی (چکلالہ04، شمس آباد02)، مری04، جہلم03، منڈی بہاوٴالدین02، گجرات01، کشمیر: راولاکوٹ09، گڑھی دوپٹہ01، گلگت بلتستان: استور03، گوپس02، بلوچستان: زیارت03، دالبندین02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد 46 ، لاڑکانہ،سکھر، روہڑی، چھور، پڈعیدن، مٹھی، رحیم یارخان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں