پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر

Petrol Price
7

مانیئٹرنگ ڈیسک اسلام آباد (24 گھنٹے )

Petroleum Prices

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر کردیا ہے،وزیراعظم نے معاملہ ای سی سی کو بھیج دیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے وفاقی وزیر آبی وسائل کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی تیل کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے کو دیکھےگی، اوگرا نے پٹرول کی قیمت 14روپے بڑھانے کی سفارش کی تھی۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ جس قدر ممکن ہوا عوام کو ریلیف دیں گے۔ رمضان میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی ایم میں کچھ ایسے عناصر گھس گئے جنہوں نے بیرونی آقاؤں کےکہنے پرقومی سلامتی کوزک پہنچانے کی سازش کی،قبائلی علاقوں میں بیٹھا ہر نوجوان پی ٹی ایم نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت اور افواج پاکستان ایک پیج پر ہیں

جواب چھوڑیں