بلوچستان . ہرنائی میں دہشت گردوں کا حملہ ۔ پیڑولنگ پر مامور 2 سیکیورٹی اہلکار شہید

ISPR FC
13

مانیٹئرنگ ڈیسک ہرنائی (24 گھنٹے )

Terrorist Attack

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے حملے میں پیڑولنگ پر مامور 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے عید کے دوسرے روز ضلع ہرنائی کی تحصیل خوست میں ایف سی کی پیڑولنگ ٹیم پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ شہید ہونے والوں میں 23 سالہ سپاہی یار محمد کا تعلق ضلع سبی اور 19 سالہ سپاہی مہتاب خان کا تعلق لکی مروت سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

عد ازاں شہید ایف سی اہلکاروں کی لاشیں ہرنائی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کی گئیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ہوئی۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل ’پرل کانٹیننٹل‘ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں نیوی کا ایک اہلکار اور 4 سیکیورٹی گارڈز شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے تھے تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں