اسپیشل میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کیلیئے ہر وقت ماہرِ امراض قلب کو ضروری قرار دے دیا

Nawaz Sheief
11

مانیٹئرنگ ڈیسک( 24 گھنٹے)

Health Report

میاں نوازشریف کا طبی معائنہ کرنے والے اسپیشل میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم کے لیے ہمہ وقت ماہرِ امراض قلب کو ضروری قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیشل میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے مطابق میاں نواز شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، ان کے تھیلئم اسکین ٹیسٹ میں انجائنا کا مسئلہ سامنے آیا ہے۔ سفارشات میں کہا گیا ہےکہ نوازشریف کو ہمہ وقت ماہر امراض قلب کی ضرورت ہے، ان کو ایسے ادارے میں شفٹ کیا جائے جہاں عارضہ قلب کی طبی سہولتیں بروقت میسر ہوں جب کہ ان کی ماضی کی طبی ہسٹری اور موجودہ طبی معائنوں کی رپورٹس بھی مد نظر رکھی جائیں۔

میڈیکل بورڈ کا اپنی سفارشات میں کہنا  تھاکہ نوازشریف کی موجودہ صورتحال ان کے پہلے معالج سے بھی ڈسکس کی جا سکتی ہے، ان کی کچھ ادویات تبدیل اور کچھ میں اضافہ کیا گیا ہے، سابق وزیراعظم کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول کنٹرول ہے، ان کے بلڈ پریشر اور شوگر کے باقاعدہ چارٹ بنائے جائیں۔بورڈ نے اپنی سفارشات میں نوازشریف کو کم نمک، کم چکنائی اور کم پروٹین والی غذا تجویز کی ہے۔

جواب چھوڑیں