مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے چھوٹے بیٹے انتقال کرگئے

Morsi's Son Abdullah
10

مانیٹئرنگ ڈیسک (24 گھنٹے)

Son of Mursi

مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے سب سے چھوٹے بیٹے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مرسی خاندان کے وکیل عبدالمنیم عبدالمقصود نے بتایا کہ عبداللہ مرسی کو اس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ گاڑی چلا رہے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مرسی کے بیٹے کے ساتھ گاڑی میں ان کا ایک دوست بھی موجود تھا جو چلتی گاڑی روکنے میں کامیاب ہوا اور عبداللہ مرسی کو ہسپتال پہنچایا۔

مرسی خاندان کے وکیل نے بتایا کہ عبداللہ مرسی کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہوگی۔

یاد رہے کہ مصر میں 2011 میں تحریر اسکوائر پر لاکھوں افراد کے مظاہروں کے نتیجے میں 3 دہائیوں سے اقتدار میں رہنے والے حسنی مبارک کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔ اور محمد مرسئ صدارتی انتخاب میں کامیاب ہوئے تھے

جولائی 2013 میں اس وقت کے آرمی چیف اور موجودہ صدر عبدالفتح السیسی نے محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ مصری فوج نے اخوان المسلمین کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے محمد مرسی سمیت کئی رہنماؤں اور سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

محمد مرسی کو جاسوسی، مظاہرین کو قتل کروانے اور جیل توڑنے کے الزامات کے تحت عمر قید، سزائے موت اور 20 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ رواں برس 17 جون کو عدالتی کارروائی کے دوران 67 سالہ محمد مرسی کمرہ عدالت میں بے ہوش ہوگئے تھے جس کے کچھ دیر بعد وہ انتقال کرگئے۔

جواب چھوڑیں