سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘معروف گلوکارہ شہناز بیگم ڈھاکہ میں انتقال کر گئیں”

Shahnaz Begum
3

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Shahnaz Begum

ملی نغموں کو اپنی آواز دینے والی معروف گلوکارہ شہناز بیگم دل کا دورہ پڑنے سے 67سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

شہناز بیگم 2جنوری 1952 کو ڈھاکا میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے کئی مشہور ملی نغمے گائے جن میں ’جیوے جیوے پاکستان‘ اور ’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘ ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔شہناز بیگم پانچ دہائیوں تک فن سے وابستہ رہیں اور انہوں نے شہنشاہ غزل مہدی حسن سے گلوکاری کے اسرارو رموز سیکھے جبکہ ان کا گانا ’کہاں ہو تم چلے آؤ‘ بھی کافی مقبول ہوا۔

https://twitter.com/PTVNewsOfficial/status/1109714615229956096

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شہناز بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گانے ’جیوے جیوے پاکستان‘ اور ’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘ قوم ہمارا قومی اثاثمہ ہیں اور قوم کی آواز بن گئے۔بنگلہ دیش منتقلی کے بعد شہناز بیگم نے اپنے آبائی ملک میں بھی گلوکاری کا سلسلہ جاری رکھا اور 1990 میں انہیں فلم چھوتر پھاندے میں بہترین گلوکاری پر نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ 1992 میں انہوں نے ایکوشے پدک ایوارڈ بھی جیتا۔

<

>معروف گلوکارہ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد گلوکاری کو خیرباد کہہ دیاتھا اور وہ 23 مارچ 2019 کو بنگلہدیش میں 67 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ڈھاکہ میں ادا کی جائے گی، انہوں نے سوگواروں میں شوہر، بیٹا اور بیٹی کو چھوڑا ہے۔>

جواب چھوڑیں