پاک افغان سr حدی علاقہ۔ افغان فورسزکی بلااشتعال فائرنگ ۔ 5 شہری اور 6 جوان زخمی

PAk Afghan Border
6

مانیٹئرنگ ڈیسک راولپنڈی (24 گھنٹے)

Pak Afghan Border

افغان سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ شہری اور 6 جوان زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاک افغان سرحد پر افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے بھرپور انداز سے جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز نےکنڑ کے سرحدی علاقے سے مشین گنز سےفائرنگ اور مارٹر گولوں کا استعمال کیا، پاکستان اورافغانستان کی سیکیورٹی فورسزمیں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ سے چترال کے سرحدی علاقے میں تعینات 6 فوجی جوان زخمی ہوئے جبکہ خاتون سمیت پانچ شہری بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے روایتی اور پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں افغان سیکیورٹی فورسز کی بارڈر پوسٹوں کو نقصان پہنچا۔

جواب چھوڑیں