آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کے نام ایک اور بین الاقوامی اعزاز ٓ

Sharmeen Obaid
10

مانیٹئرنگ ڈیسک(24 گھنٹے)

Tällberg Foundation

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لی

دو بارآسکرایوارڈ اپنے نام کرنے والی فلم ساز، صحافی اور سرگرم سماجی کارکن شرمین عبید چنائے کو نیویارک کی ایک تنظیم ’دی تالبرگ فاونڈیشن‘ نے اپنے بہت ہی اہم اعزاز ’ دی ایلیسن گلوبل لیڈرشپ ‘ سے نوازا ہے جس کے بعد شرمین عبید  پہلی پاکستانی بن گئیں جنہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پرشرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ’ایلیسن گلوبل لیڈرشپ‘ اعزاز سے نوازاگیا حالانکہ سچ بولنے پردنیا بھر میں موجود ساتھیوں کو قید اور قتل کیا جا رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تالبرگ فاونڈیشن کے چیئرمین ایلن اسٹوگا نے کہا کہ یہ رہنما دنیا میں ان چیزوں کو کم کرنے کے لیے مشترکہ عزم کے ساتھ بہت مختلف مقاصد کے لیے کام کرتے ہیں۔

ہمیں آج دنیا میں ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ناقابل یقین حد تک مثبت اور طاقت ور بیان دیں اور انہیں جاری رکھیں۔

خیال رہے کہ شرمین عبید چنائے کو ان کی ڈاکیو مینٹری فلم “سیونگ فیس” اور ” اے گرل ان دی ریور” کو عالمی سطح پر پذیرا ئی حا صل ہو ئی اور وہ دو آسکر ایوارڈز اور 6 ایمی ایوارڈز بھی لے چکی ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے بھی شرمین عبید چنائے کو ہلالِ امتیاز سے نواز ا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں