ہم مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے ، کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے ۔ شہباز شریف

Shabaz Sharif
6

مانیٹئرنگ ڈیسک لاہور (24 گھنٹے )

Take Timely Decisions

 مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بھارتی وزیراعظم کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے لیکن کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

  مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹریٹ میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرچم کشائی کی گئی۔

 مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے لیے خون کے نذرانے پیش کیے گئے، پاکستان کو آزاد ہوئے 72 سال ہو چکے ہیں جو نعمت اللہ نے عطا کی اس کا سہرا قائداعظم کی لیڈر شپ کوجاتا ہے، لاکھوں مسلمانوں نے خون کے دریا کو عبور کیا۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ مودی کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے، گجرات کے قاتل مودی نے اب کشمیریوں پر ظلم ڈھائے، قائداعظم نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے لیکن کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، مودی ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان یہ نعرہ حقیقت بنانے کے لیے ٹرمپ کی نہیں بلکہ اللہ کی مدد چاہیے، ہم اللہ کے سہارے آگے بڑھیں گے تو کشمیر بنے کا پاکستان، اللہ کے سہارے خود میں جان پیدا کریں اور دوسروں کی طرف نہ دیکھیں، باتیں نہیں اب عمل کرنے کا وقت ہے۔

جواب چھوڑیں