ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

Shab-e-Barat Tonight
19

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Shab-e-Barat Tonight

ملک بھر ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، اس مقدس موقع پر مساجد، امام بارگاہوں اور گھروں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی جبکہ مختلف عبادت گاہوں میں خواتین کیلیے بھی باپردہ انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اجتماعی عبادات کیلیے مساجد ، دینی مدارس اور گھروں میں خصوصی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں جن میں انفرادی اور اجتماعی عبادات ، نوافل کی ادائیگی اور تسبیح ذکر و اذکار شامل ہیں

ملک میں امن و امان کی موجودہ صورت حال کے باعث کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جب کہ مساجد اور قبرستانوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے

جواب چھوڑیں