مالی . مسلح افراد کے حملے میں 47 افراد ہلاک متعدد زخمی

Mali
5

مانیٹئرنگ ڈیسک(24 گھنٹے)

Attack

مالی کے سرحدی علاقے میں مسلح افراد کے حملے میں 47 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے مالی کے شمالی سرحدی علاقے میں مقامی کمیونٹی کے افراد کو نشانہ بنایا۔

مانیکا کے میئر نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ مسلح افراد نے ٹاریگ قبیلے کے افراد کو نشانہ بنایا۔

حملے میں 47 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس علاقے میں ٹاریگ اور فولانی قبائل کے درمیان زمین اور پانی کے تنازع پر اکثر فسادات ہوتے رہتے ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں مالی کے علاقے موپٹی میں مسلح افراد نے حملہ کر کے فولانی قبیلے سے تعلق رکھنے والے 15 افراد کو قتل کر دیا تھا۔

جواب چھوڑیں