مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیلیئے سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

United Nations
9

مانیٹئرنگ ڈیسک نیویارک (24 گھنٹے )

Security Council Meeting

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا کشمیر تنازع پر غور کے لیے تاریخی مشاورتی اجلاس آج منعقد ہوگا۔

یہ 50 سال میں پہلا موقع پر جب خصوصی طور پر تنازع کشمیر پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، چاہے وہ مشاورتی اجلاس ہی کیوں نہ ہو۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پاکستانی خط سلامتی کونسل کی صدر تک پہنچایا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ  کے مطابق سفارتی ذرائع نے تصدیق کی کہ سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ (16 اگست کو) منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تصفیہ طلب معاملے پر مبنی ایجنڈے کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ

 کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر جوانا ورینکا نے کہا کہ ممکنہ طور پر 16 اگست کو یو این ایس سی کے اجلاس میں جموں و کشمیر کی صورتحال پر بات ہوگی۔

سلامتی کونسل کی صدر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ سیشن ممکنہ طور پر جمعہ کو منعقد کیا جائے گا کیونکہ جمعرات کے روز سلامتی کونسل کام نہیں کرے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چین نے بھی ایک روز قبل بھارتی اقدام پر بات کرنے کے لیے سلامتی کونسل کو لکھے گئے پاکستانی خط کی حمایت کی تھی۔

جواب چھوڑیں