اسلام آباد ۔ احتساب عدالت کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات

NAB Court
9

مانیٹئرنگ ڈیسک(24 گھنٹے)

Security High Alert

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے کے موقع پر اسلام آباد انتظامیہ نے نے احتساب عدالت کی سیکیورٹی کے صخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے باہر اور آس پاس ایک ہزار کے قریب اہل کار تعینات ہیں، کمرۂ عدالت میں نواز شریف کو کلوز پروٹیکشن یونٹ سیکیورٹی فراہم کرے گا۔نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کے فیصلے کے موقع پر عدالت میں صرف 15افراد کے داخلے کی اجازت ہو گی، ۔

جوڈیشل کمپلیکس اور اطراف کے علاوہ بھی اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ایک بکتر بند گاڑی بھی اسلام آبادکی احتساب عدالت پہنچا دی گئی ہے جو عقبی راستے سے لائی گئی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف نیب کی طرف سے دائر العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف نیب کی طرف سے دائر العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ آج سنایا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں