سپریم کورٹ ۔ایون فیلڈ ریفرنس نوازشریف ۔مریم ۔ صفدر کی ضمانت کیخلاف نیب کی اپیل خارج

Nawaz Sharif , Maryam and Captain (r) Safdar
17

مانیٹئرنگ ڈیسک( 24 گھنٹے)

NAB Appeal

 سپریم کورٹ نے ايون فيلڈ ريفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی سزا کالعدم قرار دینے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپيل خارج کردی۔

احتساب عدالت نے گذشتہ برس 6 جولائی کو نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی، جسے بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 19 ستمبر کو معطل کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نواز شريف کی سزا معطلی کے خلاف نيب نے سپريم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

گذشتہ سماعت پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی سزا معطلی کے فیصلے کو فقہ قانون کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس کیس میں پیدا ہونے والے اہم آئینی نکات کے پیش نظر لارجر بینچ بنانے کا حکم دیا تھا۔

جواب چھوڑیں