سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ میں  ہوگی

Model Town Incident
2

مانیٹئرنگ ڈیسک(24 گھنٹے)

Model Town killing

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ میں  ہوگی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کے لیے چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا جو کل دوپہر 12 بجے سماعت کرے گا۔

عدالت نے سماعت کے سلسلے میں نوازشریف، شہبازشریف، حمزہ شہباز اور  سعد رفیق کو نوٹس جاری کردیئے۔

اس کے علاوہ چوہدری نثار، پرویز رشید، خواجہ آصف، عابد شیر علی، راناثناءاللہ، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی گزشتہ سماعت پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری عدالت میں پیش ہوئے تھے اور کیس کی نئے جے آئی ٹی بنانے کی استدعا کی تھی۔

جواب چھوڑیں