سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس ۔ سعودی کابینہ کی ازسر نو تشکیل

Shah-Salman-Bin-Abdulaziz
32

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے)

Saudi king

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں سعودی کابینہ کی ازسر نو تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، نئی تشکیل کے تحت عادل الجبیر کی جگہ ابراہیم العساف کو نیا وزیر خارجہ بنایا گیا ہے جبکہ عادل الجبیر اب وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہوں گے۔

عبداللہ بن عبدالعزیز کو نیشنل گارڈ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے ان کے علاوہ ترکی الشبانہ وزیر اطلاعات اور حمد آل الشیخ وزیر تعلیم ہوں گے، عسیر کے گورنر فیصل بن خالد کو سبکدوش کرکے ان کی جگہ ترکی بن طلال کو نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

سیاحت سے متعلق اتھارٹی کے سربراہ سلطان بن سلمان کو ان کے عہدے سے سبکدوش کرکے مملکت میں اسپیس اتھارٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔شاہی فرمان کے تحت الجوف صوبے کے گورنر بدر بن سلطان کی جگہ فیصل بن نواف کو نیا گورنر بنایا گیا ہے، کابینہ کے وزیر مساعد العیبان کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

ترکی الشیخ کو اسپورٹس اتھارٹی کی سربراہی سے ہٹا کر ان کی جگہ عبدالعزیز بن ترکی کو نیا سربراہ بنایا گیا ہے جبکہ ترکی الشیخ کو انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔جنرل خالد بن قرار الحربی کو مملکت کی جنرل سیکیورٹی کا ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں