سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر آج پاکستان آرہے ہیں

Saudi Foreign Minister
9

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Saudi Foreign Minister

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر آج پاکستان آرہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ان کی سعودی وزیر سے آج ملاقات ہو گی جبکہ وزیراعظم عمران خان سے بھی سعودی وزیر عادل الجبیر کی ملاقات ہوگی

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایجنڈا کشیدگی میں کمی وخطے کا امن واستحکام ہے، پاکستان اور بھارت کے معاملے پر پرائیوٹ ڈپلومیسی جاری ہے۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان چین سے ہر مسئلے پر مشاورت کرتا ہے، چین کے نائب وزیر خارجہ بھی پاکستان آئے ہیں تاکہ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرسکیں

جواب چھوڑیں