وفاقی وزیر مذہبی امور کی اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کی اپیل

Sardar Yousaf media talk
29
 

اسلام آباد(24گھنٹے)

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ تمام مسلمانوں کا ختم نبوت پرپختہ یقین ہے، حلف نامے میں ہونے والی غلطی کا فورا نوٹس لے کراسے دور کیا گیا، کسی کو کوئی شک و شبہ ہے تو آئے اور ہم سے بات کرے۔

اسلام آباد میں ن لیگی رہنما طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور معمولات زندگی متاثر ہورہی ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر دھرنا ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نظم ونسق کو چلنے دیں اور معمولات زندگی کو بحال ہونے دیا جائے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کے باعث فیض آباد فلائی اوور تقریباً ایک ہفتے سے بند پڑا ہے۔

اس کے علاوہ راول پنڈی، اسلام آباد، مری، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ سمیت خیبر پختونخوا کو ملانے والی کئی شاہراہیں تقریباً ایک ہفتے سے بند پڑی ہیں۔

دھرنے کے باعث جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس بھی معطل ہے۔

مظاہرین کے خلاف اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت اور نفرت انگیز تقاریر کے الزامات کے تحت 9 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.