دبنگ خان کی نجی طیارے کی ایئرہوسٹس کے ساتھ تصویر وائرل

Salman Khan
10

مانیٹئرنگ ڈیسک (24 گھنٹے)

Bollywood News

بالی ووڈ اداکار دبنگ خان کی نجی طیارے کی ایئرہوسٹس کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی تو لوگوں نے چہ مگوئیاں شروع کردیں۔

سلمان خان کا شمار اُن ستاروں میں ہوتا ہے جن کے ساتھ تصویر بنوانا تقریباً ہردوسرے شخص کی خواہش ہے، بالی ووڈ کی کوئی بڑی شخصیت ہو یا معمولی اداکار ہر کوئی تقریب میں دبنگ خان کے ارد گرد منڈلاتا نظر آتا ہے۔

بجرنگی بھائی جان بھی اپنی عاجزی اور انکساری کی وجہ سے مشہور ہیں اور وہ ہر بار کچھ نیا کر کے مداحوں کے دل جیت لیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ کے لیے ممبئی سے ابوظہبی جارہے تھے تو اسی دوران ایئرہوسٹس نے اُن کے ساتھ تصویر بنوانے کی فرمائش کی۔

بالی ووڈ اداکار نے فوراً رضا مندی ظاہر کی اور اُس کے پاس جاکر کھڑے ہوگئے جس کے بعد ایک مسافر نے ائیرہوسٹس کے موبائل سے ہی تصویر بنائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار علی عباس ظفر اپنی ٹیم کے ہمراہ فلم کی شوٹنگ کے لیے گزشتہ روز ابوظہبی پہنچے ہیں جبکہ سلمان خان آج پہنچ گئے اور باربی ڈول کترینہ کیف بھی جلد ہی ٹیم کو جوائن کریں گی۔

جواب چھوڑیں