روس مغربی دنیا میں انتشار پھیلا رہا ہے، برطانوی وزیراعظم

Russia is spreading anarchy in the Western world, British Prime Minister
39

لندن(24گھنٹے)

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے روس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو حکومت نے آزاد معاشروں کو کمزور کرنے اور جھوٹی کہانیوں سے مغربی دنیا میں انتشار و اختلاف پھیلانے کی کوشش کی۔

برطانوی وزیراعظم نے روس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 147روس کی جانب سے بار بار کئی یورپی ممالک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے جبکہ سائبر جاسوسی کے ذریعے انتخابات اور ڈنمارک کے وزارت دفاع اوردیگر کئی شعبوں میں مداخلت کی گئی۔

لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم تھیریسا مے نے روس کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کو اب ایک راستے کا انتخاب کرنا ہوگا، روس نے حالیہ سالوں میں یوکرائن کے ساتھ تنازعات کے بعد یوکرائن سمیت یورپ کی حکومتوں پرسائبر حملے کئے، انکا کہنا تھا کہ روس مغربی دنیا کا قابل قدرشراکت دار ہوسکتا ہے بشرطیکہ وہ قوائد و ضوابط کی پابندی کرے۔

برطانوی وزیراعظم کا بیان امریکی صدر کے بیان سے یکسر مختلف ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے کے بیان کی حمایت کی تھی کی روس نے امریکا میں ہونے والے 2016 کے صدارتی انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں کی، انکا کہنا تھا کہ اگرچہ برطانیہ روس کے ساتھ محاذآرئی نہیں چاہتا لیکن اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.