مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

mufti muneeb ur rehman ruwat e hala committee
12

کراچی  مانیٹئرنگ ڈیسک ( 24 گھنٹے )

Shawwal Moon

عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 29 رمضان المبارک کو کراچی میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمنٰ کرینگے، جبکہ زونل یا ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پر عید الفطر کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی کوششوں کے باوجود پاکستان میں ایک عید منانے پر اتفاق نہ ہوسکا، پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی شہادت کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری سطح پر آج عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں