منشیات برآمدگی کیس ۔ عدالت نے رانا ثنااللہ کو جودیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا

Rana sana
8

مانیٹئرنگ ڈیسک  لاہور :  (24 گھنٹے )

Judicial Remand

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور کی عدالت نے مسلم لیگ ن کےگرفتار رکن قومی اسمبلی راناثنا اللہ کو14دن کےجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوادیا ، راناثنااللہ پرگاڑی سے15 کلو ہیروئن سمیت 21  کلو منشیات برآمد ہونے کا الزام ہے۔

 اے این ایف حکام نے مسلم لیگ ن کےگرفتار رکن قومی اسمبلی راناثنا اللہ کو ضلع کچہری پہنچا اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، اے این ایف کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی۔

جس کے بعد عدالت نے راناثنااللہ سمیت 6ملزمان کو 14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا، دیگر ملزمان میں اکرم،عمر فاروق،عامررستم، عثمان احمد اور سبطین خان شامل ہیں۔

عدالت نے رانا ثناللہ سمیت 6ملزمان کو 16 جولائی کو پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

رانا ثنااللہ کی پیشی پر ضلع کچہری میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جبکہ غیر متعلقہ افراد کو عدالت جانے سے روک دیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں