منشیات کیس ۔ رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 اگست تک توسیع

rana sanaullah
8

مانیٹئرنگ ڈیسک: لاہور (24 گھنٹے)

Judicial Remand Extended

انسداد منشیات عدالت نے سابق وزیر قانون پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کی ضمانت پر رہائی کے لیے درخواست پر انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کو 28 اگست کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔

اے این ایف حکام نے منشیات کی برآمدگی سے متعلق کیس میں جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر رانا ثنااللہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ عدالت نے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کر دی گئی۔

رانا ثنااللہ کے وکلا نے درخواست ضمانت پر دلائل دیئے اور نقطہ اٹھایا کہ آئین ہر شہری کی نقل و حرکت کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے جبکہ رانا ثنااللہ کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

عدالت نے درخواست پر انسداد منشیات فورس سے 28 اگست کو جواب مانگ لیا۔

دوسری جانب اے این ایف نے بھی عدالت میں ایک درخواست دائر کی جس میں رانا ثنااللہ کے اثاثے منجمد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت نے درخواست پر ابتدائی کارروائی کے بعد رانا ثنااللہ کو 7 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔

رانا ثنااللہ کے وکلا نے خدشہ ظاہر کیا کہ اے این ایف نے جو فوٹیج دی ہے وہ مکمل روٹ کی نہیں ہے، جس پر عدالت نے اے این ایف سے سیف سٹی اتھارٹی کی فوٹیج بھی مانگ لی۔

جواب چھوڑیں